جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر وہ تعاون نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا: شبلی فراز

شبلی

اسلام آباد: شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر وہ تعاون نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا، وزیراعظم عمران خان انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر وہ تعاون نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن نے غیر سرکاری طور پر 37 اعتراضات کی فہرست دی، عدالتی فیصلوں میں بھی کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمشنر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دے کر کریں: فواد چودھری

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، عمران خان نے کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل امپائر متعارف کرایا، الیکشن کمیشن کے اعتراضات ان کی کارکردگی کیخلاف چارج شیٹ تھی، الیکشن کمیشن کی جانب سے 37 اعتراضات مضحکہ خیز تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ای وی ایم جانبدار ہوسکتی ہے، ماضی میں الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کا خیال کیوں نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں