جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان

ضمنی انتخاب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 33 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے 16 مارچ کو پولنگ ہوگی، امیدوار کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کراسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی، امیدواروں کو انتخابی نشان 23 فروری کو جاری ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں این اے 241 کورنگی، این اے 242شرقی میں ضمنی الیکشن ہوں گے، این اے 243، این اے 244، این اے 247جنوبی میں ضمنی الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

الیکشن کمیشن کے مطابق سوات، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، جہلم، بھکر، کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی ضمنی الیکشن ہوں گے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے باعث یہ حلقے خالی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں