جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے حکومت سے 18 ارب روپے مانگ لیے

ارب

اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات کے لیے بجٹ کی منظوری کا معاملہ ای سی سی میں زیرالتوا، بجٹ کے باعث الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت سے تیاریوں کیلئے فوری طور پر 18 ارب روپے مانگ لیے ہیں، الیکشن کمیشن نے حکومت سے کل 47 ارب روپے مانگ رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو رواں مالی سال میں 27 آئندہ مالی سال میں 20 ارب روپے ملیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی نئی ڈیمانڈ وزارت خزانہ اور ای سی سی کو بھجوا دی ہے۔

متعلقہ خبریں