جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ٹرمپ انتظامیہ کا خاتمہ اس بات کا اشارہ ہے کہ تکبر نہیں رہے گا: حسن روحانی

حسن روحانی

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا خاتمہ اس بات کا اشارہ ہے کہ تکبر نہیں رہے گا۔

کابینہ اجلاس میں ایرانی صدر حسن روحانی نے شاہ کی حکومت کے خاتمے کا ٹرمپ انتظامیہ کے خاتمے کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا خاتمہ جو شرم و رسوا سے بھر پور ہے اس کا واضح ثبوت ہے کہ تکبر، نسل پرستی اور قانون شکنی کا اچھا خاتمہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران کیخلاف سازش میں کامیاب نہیں ہوگا،صدرحسن روحانی

انہوں نے کہا کہ 15 جنوری 1979 کو بے دخل شاہ کے فرار کو دیکھا تاکہ یہ دن ظالموں کے لئے شکست ہو اور ایران میں غیر ملکی استعمار کے ہاتھ کاٹ ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم ایک بے مثال واقعہ کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو امریکہ میں ایک اور ظالم کا زوال ہے۔

 

متعلقہ خبریں