جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلش کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز، پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ ملتوی ہونے کا امکان

پہلا ٹیسٹ

راولپنڈی: انگلش کھلاڑیوں اور آفیشلز کی طبیعت میں خرابی کی وجہ سے پنڈی ٹیسٹ التوا کا شکار ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم کے کم از کم 14 کھلاڑی اور آفیشلز کی طبیعت خراب ہے اور ان کو فوڈ پوائزن سمیت وائرل انفیکشن کی شکایت ہے جس وجہ سے انگلینڈ کے پاس 11 فٹ کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش بورڈ اس حوالے سے بات چیت کررہے ہیں جس کے بعد جمعرات کے روز پہلا ٹیسٹ شروع ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی

ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان پر آنے والی انگلش ٹیم اپنا شیف بھی ساتھ لائی ہے لیکن ان کے شیف کی طبیعت بھی ناساز ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ٹیسٹ کی ٹکٹیں فروخت کرچکا ہے جس کے باعث بورڈ کو تمام معاملات طے کرنا ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں