جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اسکردو: یورپی پیرا گلائیڈرز نے 8407 میٹر بلندی پر پیراگلائیڈنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

یورپی

اسکردو: پیراگلائیڈرز نے 8407 میٹر بلندی پر پیراگلائیڈنگ کا ریکارڈ قائم کیا ہے، پیراگلائیڈرزکی ٹیم میں آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول کی ٹیم بھی شامل تھی۔

دنیا میں 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 5 چوٹیاں پاکستان میں واقع ہیں، 6 یورپی پیراگلائیڈرز 25 مئی سے ہنزہ اور اسکردو میں موجود تھے، ان کی قیادت عالمی شہرت یافتہ پیراگلائیڈر انٹائن جراڈ کررہے تھے۔

جون میں ان پیراگلائیڈرز نے ہنزہ کی پہاڑیوں پر پریکٹس کی، ان کا مشن پیراگلائیڈنگ کر کے بلندی پر جانے کا عالمی ریکارڈ بنانا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے عالمی ریکارڈ 8157 میٹر کا ہے جو کہ اب ٹوٹ گیا ہے، اب نیا ریکارڈ 8407 میٹر کا بنایا جاچکا ہے، یہ ریکارڈ یورپی پیراگلائیڈر انٹائن جراڈ نے بنایا، یہ ریکارڈ سکردو میں واقع بلتورو گلیشیئر پر بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوہ پیما کا بیمار بچے کے علاج کےلیے ایک دن میں 9 بار پہاڑ سر کرنے کا اعلان

اس دوران آرمی اسکول اور فزیکل ٹریننگ کے پیراگلائیڈرز بھی پریکٹس میں شریک رہے، پاکستان آرمی پیراگلائیڈنگ ٹیم کی قیادت کیپٹن احسن نے کی، حوالدار قاسم اور مقید بھی مہم میں شامل تھے، انہوں نے 5 سے 6 ہزار میٹر بلند 4 مختلف چوٹیوں سے کامیاب پیراگلائیڈنگ کی۔

غیرملکی پیراگلائیڈرز نے حکومت اور پاک فوج کا معاونت پر شکریہ ادا کیا، عالمی ریکارڈ کیساتھ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں