جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

طیارہ حادثے میں جانبحق ہونے والے کریو کے اہل خانہ آج کراچی پہنچیں گے

کریو کے اہل خانہ

لاہور : طیارہ حادثے میں جانبحق ہونے والے کریو کے اہل خانہ آج کراچی پہنچیں گے۔

پی آئی اے طیارہ حادثے میں جانبحق ہونے والے کریو کے اہل خانہ کے 9 افراد کو آج کراچی پہنچایا جائے گا۔ کریو کی 4 فیملیز نے کراچی جانے کے لیئے بکنگ کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پالپا کا طیارہ حادثے کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

تاحال مسافروں کے کسی اہلخانہ نے کراچی جانے کیلیے پی آئی اے سے رابطہ نہیں کیا۔ پرواز دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر کراچی روانہ ہوگی۔ پرواز میں فرانزک سائنس لیبارٹری کے 4 ڈاکٹرز بھی جائیں گے۔

فرانزک لیبارٹری کے ڈاکٹرز جاں بحق ہونے والوں ڈی این اے کے لیئے جارہے ہیں۔ پرواز میں دیگر 48 مسافروں نے بھی کراچی جانے کیلیے بکنگ کروائی ہے۔ پی آئی اے نے لاہور ائیر پورٹ پر لواحقین کی رہنمائی کیلیے کاؤنٹر قائم کررکھا ہے۔

متعلقہ خبریں