جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بھینس کے دودھ نہ دینے پر کسان شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا

دودھ

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک کسان بھینس کے دودھ نہ دینے پر شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے بِھنڈ میں ایک کسان پولیس اسٹیشن میں شکایت لے کر پہنچ گیا۔

کسان کا کہنا تھا کہ اس کی بھینس چند دنوں سے دودھ نہیں دے رہی اور اسے شک ہے کہ اس کی بھینس پر جادو کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہے نے کسان خاتون کی آنکھ چبالی، اسپتال منتقل

رپورٹ کے مطابق اس شکایت کا جب اعلیٰ حکام کو علم ہوا تو انہوں نے مقامی تھانے کو ہدایت کی کہ وہ دیہاتیوں کو مویشیوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں۔

بعد ازاں کسان اپنی بھینس کو لے کر دوبارہ تھانے پہنچا اور پولیس کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اس کی بھینس نے اب دودھ دینا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں