جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سلمان رشدی کے قتل کی کوشش کرنیوالے شخص کے والد نے خود کو گھر میں بند کردیا

گھر میں بند

نیویارک : ملعون سلمان رشدی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کے والد نے خود کو گھر میں بند کرکے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

نیویارک ریاست میں ملعون سلمان رشدی پر جمعے کو ہونے والے حملے کے مشتبہ شخص کی شناخت پولیس نے نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ہادی ماتر کے نام سے کی ہے۔ جس نے واقعے میں قصوروار نہ قرار دینے اور معافی کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیس: ملزم کا صحت جرم سے انکار

ملزم کے آبائی علاقے سے تعلق رکھنے والے میئر علی تحفی نے بتایا ہے کہ ملزم کے والد نے خود کو جنوبی لبنان میں اپنے گھر میں بند کر لیا ہے اور وہ کسی سے بات کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ متار اصل میں لبنانی ہے اور اس کا خاندان جنوبی لبنان کے شہر یارون سے آتا ہے۔

تحفی نے کہا کہ والدین امریکہ ہجرت کر گئے اور ماتار وہیں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے لیکن ان کے والد کئی سال پہلے لبنان واپس آئے۔

متعلقہ خبریں