جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مالی سال 2021-22 کیلئے وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائیگا، ترقیاتی بجٹ 900 ارب مختص کرنے کی تجویز

مالی سال

اسلام آباد: مالی سال 2021-22 کے لئے وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا، نئےمالی سال22-2021بجٹ کے اہم خدوخال سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کا کل حجم تقریباً 8400 ارب روپے ہے، دفاع کیلئے 1330 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ امور پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 829 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ منظور ہوجائیگا، اپوزیشن خواب دیکھتی رہ جائے گی : گورنر پنجاب

وفاقی بجٹ میں سود کی مد میں ادائیگیوں کے لئے 3 ہزار 105 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے اور وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے 900 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

متعلقہ خبریں