وفاقی کابینہ نے نئی ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی

اسلام آباد: حکومت نے بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے رعایتیں دینے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی ہے، پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے، بیرون ملک رہائش پزیر 6 فیصد ٹیکس دے کر اثاثے ظاہر کرسکیں گے، ایمنسٹی 30 جون 2019 کو ختم ہو جائے گی۔

قبل ازیں وزرات خزانہ نے ایف بی آر سے  مشاورت کے بعد ٹیکس ایمنسٹی ڈکلئیریشن آرڈیننس 2019 کا مسودہ تیار کر لیا تھا۔

ایمنسٹی اسکیم کے مسودے کو مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ زیر صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پیش کیا گیا، مشیر خزانہ نے منظور کرکے مسودے کو وفاقی کابینہ کو بھیج دیا تھا۔