جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاقی حکومت نے پی پی پی کے اٹھارہ اکتوبر کے جلسے کو مشروط اجازت دیدی

جلسے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے اٹھارہ اکتوبر کے جلسے کو مشروط اجازت دے دی۔

پی پی پی رہنماء جاوید ناگوری کی جانب سے جلسے کے لیے دی گئی درخواست پر اجازت میں جلسے کے آرگنائزر کو ان شرائط پر عمل کا پابند کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ این او سی ضابطہ کے خلاف ورزی کی صورت میں آرگنائزر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کسی قسم کی سیاسی مذہبی اشتعال انگیز تقریر کی اجاز ت نہیں ہوگی، ملکی اداروں اور پر تنقید کی اجازت نہیں ہوگی۔

جلسہ 12 بجے رات کو ختم کر کے گرائونڈ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا، کوئی جھنڈا نہیں جلایا جائے گا اور عوامی سرگرمی متاثر نہیں کی جائے گی۔

مزار قائد کی پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا اور لائوڈ اسپیکر ایکٹ پر عمل یقینی بنایا جائے گا، جلسے گاہ کی اندرونی سیکیورٹی جلسہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔

متعلقہ خبریں