جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاقی حکومت نے چئیرمین نیب کی تقرری سے متعلق ہوم ورک مکمل کرلیا

وفاقی

اسلام آباد: حکومت کا چئیرمین نیب کو توسیع دینے کا فیصلہ، وفاقی حکومت نے چئیرمین نیب کی تقرری سے متعلق ہوم ورک مکمل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزراء پر مشتمل حکومتی کمیٹی نے حتمی سفارشات پر مبنی مسودہ تیار کرلیا ہے، کمیٹی کی حتمی سفارشات وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائیں گی، وزیر اعظم نے آج چئیرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے ارکان آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی چیئرمین نیب عہدے سے مستعفیٰ

ذرائع نے بتایا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلئے قائم حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز اجلاس میں سفارشات تیار کیں۔ وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم، مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، وفاقی وزیر فواد چوہدری، مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے بھی شرکت کی، حکومتی کمیٹی کے ارکان نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا تھا۔

متعلقہ خبریں