جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومتی گاڑی چلتے ہوئے نظر نہیں آرہی : وزیراعلیٰ سندھ

سہون : وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ جمہوری نظام چلنا چاہیے، وفاق نے سندھ کے 120 ارب روپے نہیں دیئے ہیں، کراچی میں بڑے ترقیاتی کام کرائیں ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ جمہوری نظام چلتا رہے، کچھ لوگ ڈی ریل ہوئے ہیں تو انکو اللہ پاک ہدایت دے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ وفاق نے سندھ کے 120 ارب روپے نہیں دیئے ہیں، پچھلے سال ترقیاتی کاموں پر 204 ارب روپے خرچ کیئے تھے، اس سال 80 ارب خرچ ہوئے ہیں، وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کم پیسے خرچ ہوئے ہیں، سندھ میں سب سے زیادہ کام ہورہا ہے، کراچی میں بڑے ترقیاتی کام کرائیں ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو رلیف دیا جائے، اللہ نہ کرے کہ انسان دشمن بجٹ ہو، وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے، خود اندازہ لگائیں آپ کو جس شخص سے امیدیں تھی وہ خود ناکام ہوگیا ہے، یہ گاڑی چلتے ہوئے نظر نہیں آرہی ہے اور یہ گاڑی رکتی کب ہے ہم دیکھیں گے۔

متعلقہ خبریں