جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وفاقی حکومت نے 147 ارب روپے مزید دینے ہیں، نہیں لگتا جون میں ملیں گے: وزیراعلیٰ سندھ

وفاقی حکومت نے

کراچی: مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 147 ارب روپے دینے ہیں، نہیں لگتا جون میں وفاقی حکومت 147 ارب روپے دے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل جو قومی اسمبلی میں ہوا وہ کانوں کو ہاتھ لگانے والا ہے، وفاقی حکومت سے 879 ارب روپے ملنے ہیں، 760 ارب کا جو وعدہ کیا تھا 613 ارب روپے ملے ہیں، وفاقی حکومت نے 147ارب روپے مزید دینے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نہیں لگتا جون میں وفاقی حکومت 147 ارب روپے دے گی، پراونشل ٹیکسز اگلے سال کے لیے329 ارب رکھے ہیں، ریونیو بورڈ کا 150 ارب کا ٹارگٹ رکھا ہے، سندھ کا بجٹ 14 ہزار 77 ارب روپے کا ہے، ہمارا سب سے بڑا ریونیو کا ذریعہ ایس بی آر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈس اسپتال کو ساڑھے 4 ارب روپے دے رہے ہیں، 503 بلین فیڈرل گرانٹس سے مل رہا ہے، آئے گا کتنا یہ بعد میں بتائیں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 20 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا ہے، ہر سال ملازمین کی تنخواہیں بڑھاتے رہے ہیں، سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں پورے پاکستان سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 25 ہزار روپے کم سے کم اجرت کا اعلان کیا ہے، پورے ملک میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے کی جائے،

ملک مزدوروں کی وجہ سے چل رہا ہے، لیڈروں کی وجہ سے نہیں، 2 سے 5 لاکھ تک قرضوں کے لیے 2 ارب روپ مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ؎سندھ بجٹ کا حجم 14 کھرب 77 ارب روپے ہے، اس بجٹ میں ہم کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اولڈ ایجز ہومز کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے ہیں، زراعت کے لیے چھوٹے کسانوں کو ایک ارب روپے سبسڈی دیں گے، فرٹیلائزر کے لیے ایک ارب روپے سبسڈی رکھی ہے، اسپیشل بچوں کو سپورٹ دینے کے لیے 500 ملین روپے رکھے ہیں، سرکاری جامعات کو بھی گرانٹ دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تعلیمی بورڈ کےلیے بھی رقم مختص کی ہے، تعلیم کے لیے بجٹ میں 5 ارب روپے اضافہ کیا ہے۔ ماحولیات کے لیے 1200 ملین روپے رکھے ہیں، فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف کا 1500 ملین کردیا ہے، این آئی بی ڈی کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آب پاشی کے بجٹ میں 42 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، آئی ٹی سیکٹر کی بحالی کے لیے 1.70 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں