جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاقی حکومت ویکسین خریداری پر 2 ارب خرچ کرنے جارہی ہے: اسد عمر

وفاقی حکومت

اسلام آباد: اسد عمر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ویکسین خریداری پر 2 ارب خرچ کرنے جارہی ہے، بھارتی ویرینٹ برطانوی ویرنٹ سے قدرے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ صوبوں کیساتھ مشاورت کرکے کل وزیراعظم کو سفارشات پیش کریں گے، ٹارگٹڈ طریقے سے بندشیں لگاتے ہیں تاکہ لوگوں کو زیادہ پریشانی نہ ہو، مشترکہ طریقے سے پابندیاں لگائی جاتی ہیں تاکہ غریب آدمی متاثر نہ ہوا، یہاں ایسی صورت حال نہیں دیکھی گئی جو خطے کے دیگر ممالک میں نظر آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران ایران اور بھارت میں جو ہوا سب نے دیکھا، افغانستان میں بھی کورونا وائرس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ملائیشیا، انڈونیشیا ، تھائی لینڈ میں کورونا وائرس شدت اختیار کررہا ہے، ہم ہر بار کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہوئے، بھارتی ویرینٹ برطانوی ویرنٹ سے قدرے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں 3 کروڑ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں: اسد عمر

انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی کورونا ویکسین منگوائی گئی ہے، مختلف مقامات پر ویکسی نیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں، گزشتہ 6روز میں 50 لاکھ کورونا ویکسی نیشن کی گئی، ابھی تک 3 کروڑ سے زائد کورونا ویکسی نیشن ہوئی ہے، 16 روز میں ایک کروڑ کورونا ویکسی نیشن کی گئی ہے، جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری ویکسی نیشن کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی ایک کروڑ ویکسی نیشن میں 113 دن لگے، دوسرا کروڑ 28 دن اور تیسرا صرف 16 دن میں ہوا، وفاقی حکومت ویکسین خریداری پر 2 ارب خرچ کرنے جارہی ہے،

3 ہزار موبائل یونٹس لوگوں کو گھر گھر جا کر ویکسی نیشن کررہے ہیں، پاکستان نے جو کامیابی حاصل کی وہ بڑے بڑے ممالک نہیں کرسکے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے 2 سے ڈھائی ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہورہے تھے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 5ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 8.8 فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر کا اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، ایبٹ آباد، اسلام آباد کے اسپتالوں پر بھی کورونا کیسز کا دباؤ ہے، کورونا ویکسی نیشن کرانے سے ہی ہم چوتھی لہر سے نکل سکیں گے۔

متعلقہ خبریں