جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ کیسز پر اثر انداز ہوا جائے : شہباز شریف

وفاقی حکومت کی

لاہور : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ ان کیسز پر اثر انداز ہوا جائے۔

احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ، رمضان شوگر مل اور آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے کیسز پر سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہو گئے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی سے قبل احتساب عدالت اور اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ سیاسی انتقام کی انتہاء ہے کہ ایک ہی نوعیت کے دو کیسسز علحیدہ علحیدہ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وقت کی ضرورت ہے کہ بھائی چارے کو اپنا کر قوم کو یکجا کیا جائے : شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر لیگی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔ اس ناروا سلوک کی ہم پور زور مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی اتنی جرات ہو گئی کہ چیف جسٹس سے پوچھے کہ آپ ٹرانسفر کرنے کے مجاز ہیں۔ یہ نہیں جانتے کہ عدلیہ کا ایک الگ کردار ہے اور وفاقی حکومت کا ایک الگ کردار ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہائیکورٹ کو خط لکھنا ایک غیر آئینی کام ہے۔ وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ ان کیسز پر اثر انداز ہوا جائے۔

متعلقہ خبریں