جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی واقعے پر وفاق بری الذمہ نہیں ہوسکتا : مولانا فضل الرحمان

کراچی واقعے پر وفاق

لاڑکانہ : مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی واقعے پر ہر پولیس افسر نے خود ردعمل دیا، وفاق بری الذمہ نہیں ہوسکتا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی پوری قوم کا مسئلہ ہے۔ آج جیتی ہوئی جماعتیں بھی دھاندلی کا کہہ رہی ہیں۔ پی ڈی ایم اعلامیے میں استعفوں کا آپشن بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی اداروں نے کیپٹن صفدر کے خلاف کارروائی کی، وزیر اعظم کو جواب دینا ہوگا : شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے پر ہر پولیس افسر نے خود ردعمل دیا۔ کراچی میں اشتہاری ملزم سے ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ سندھ میں ہونے والے واقعات سے انتشار بڑھے گا۔ کراچی واقعے پر وفاق بری الذمہ نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کے جمہوری حق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ سی پیک فیصلوں سے متعلق حکومت کو کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔ حکمرانوں کی نااہلی سے معیشت متاثر ہوئی، بحالی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ کیا عدالتیں صرف سیاستدانوں کے لیے ہیں۔

متعلقہ خبریں