جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاق کو کہا تھا 3 اسپتالوں کی چابی لو اور انہیں چلاؤ: مراد علی شاہ

مراد

کراچی: مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق کو کہا تھا 3اسپتالوں کی چابی لو اور انہیں چلاؤ، تینوں اسپتال قانونی طور پر ہمارے نہیں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا صحت کا نظام بہت اچھا ہے، کراچی میں صحت کی سہولیات سب سے بہتر ہیں، محدود وسائل کے باوجود کام کررہے ہیں، ہمارا صحت کا نظام اچھا ہے، لوگ باہر سے علاج کرانے آتے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 3 اسپتالوں کو 22 ارب روپے دے رہے ہیں، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ سب کو علاج کی سہولیات ملیں، صحت کی سہولیات اور فنڈز کا استعمال این آئی سی وی ڈی سے بہتر جگہ نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ٹیکنالوجی میں بہت ترقی کر سکتے ہیں : مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تینوں اسپتالوں کو لینا نہیں چاہتی ہے، سپریم کورٹ کا بہت احترام کرتے ہیں، وفاق کو کہا تھا 3اسپتالوں کی چابی لو اور انہیں چلاؤ، تینوں اسپتال قانونی طور پر ہمارے نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں