جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں

حریم

ٹک ٹاکر حریم شاہ کی بہت سارے پیسوں کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔

ویڈیو میں خاتون کے ہاتھوں میں بھاری کرنسی دیکھی جاسکتی ہے، جسے وہ بیرونِ ملک منتقل کرنے کا اعتراف کررہی ہیں۔ ایف آئی اے نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کوفضاحسین عرف حریم شاہ کے خلاف خط لکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ مزیداپ ڈیٹ لیتے ہیں نمائندہ خصوصی جاویداصغرچوہدری سے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خاتون حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں،ایف آئی اے کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے۔

ایف آئی اے نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر حریم شاہ کا تہلکہ آمیز انٹرویو ، بڑے بڑوں کی پول کھول دی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔ خاتون کے ویزے ،امیگریشن ،اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ حریم شاہ نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوحا کیلئے سفر کیا تھا، حریم شاہ نے بھاری رقم کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور ان ویڈیوز میں اعتراف کیا کہ وہ بھاری غیر ملکی کرنسی پاکستان سے برطانیہ لے کر آئی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تحقیقات میں پاکستان کسٹمز اور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں