جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

فیفا کلب ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا فیصلہ آج ہوگا

فیفا

ریان: ورلڈ فٹبال گورننگ باڈی فیفا کے تحت قطر میں جاری فیفا کلب ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا فیصلہ آج ہوگا۔

فائنل جرمن چیمپین ٹیم بارن مونخ اور میکسیکن کلب ٹائیگرز کے درمیان ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم ریان میں کھیلا جائے گا۔

بارن مونخ نے سیمی فائنل میں میزبان ملک کی کلب ال ہالی کو صفر دو گول سے اور ٹائیگرز نے برازیلین کلب پالموراز کو صفر ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل کی جنگ میں جگہ بنا لی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا نے کنفیڈریشن آف افریقن فٹبال کے سربراہ پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی

جرمن چیمپین کلب بارن مونخ جو چیمپینز لیگ، سپر کپ، جرمن سپر کپ، بنڈس لیگا اور جرمن کپ کی فاتح ہے کو ماہرین نے اس ٹائٹل کے لئے بھی فیورٹ قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں