جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم میں علی ظفر اور صبا قمر شامل

زندگی

کرکٹ کی دنیا کے تیزترین باؤلر شعیب اختر کی زندگی پر دبئی کی فلم پروڈکشن کمپنی کیو پروڈکشن نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار مایہ ناز گلوکار و اداکار علی ظفر ادا کریں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ صبا قمر اور ولی حامد علی خاں شامل ہونگے اور فلم کی ہدایات قیصر فیروز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ شعیب اختر فلم کا اعلان خود کریں گے اوراس سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

تاہم فلم میں شعیب اختر کون بنے گا اس کردار کو ابھی تک خفیہ ہی رکھا گیا ہے۔ فلم کی 60 فیصد عکس بندی پاکستان اور40 فیصد عکس بندی بیرون ممالک میں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں