جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

فلم "زندگی تماشا” کو آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کرلیا گیا

آسکر

پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے معروف ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم "زندگی تماشا” کو آسکر ایوارڈ کی بین الاقوامی کیٹگری میں بھیجنے کے لیے نامزد کرلیا گیا۔

پی اے ایس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فلم زندگی تماشہ کو 93 ویں بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے بین الاقوامی فیچر فلم کے طور پر آسکر بھیجا جائے گا۔

انٹرنیشنل فیچر فلم سمیت تمام ایوارڈز کیٹگریز کا انتخاب اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز اگلے برس فروری 2021 میں کرے گی۔

فلم ’زندگی تماشہ‘ کی کہانی صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مختلف افراد کی زندگی گزارنے کے فن کا آئینہ ہے جس میں اداکارہ سمیا ممتاز نے ’فرخندہ‘ نامی خاتون کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم زندگی تماشا کی ریلیز روکنے کیلیے سرمد کھوسٹ کو دھمکیاں

اس کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں عارف حسن، ماڈل ایمان سلیمان اور علی قریشی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشہ کی شریک پروڈیوسر سرمد کھوسٹ کے ساتھ ان کی بہن کنول کھوسٹ ہیں جب کہ فلم کا اسکرپٹ نرمل بانو نے تحریر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں