جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ

راولپنڈی: نیوزی لنڈ کی ٹیم آج 18 سال بعد پاکستان میں پاکستانی ٹیم سے ٹکرائی گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا  میچ آج دوپہر 2:30 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

کیوی ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں کھیل رہی ہے جبکہ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم  کو بڑا دھچکا: اہم کھلاڑی سیریز سے باہر

کورونا وائرس کے ایس او پیز کے تحت 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ  نے  2003 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا ، جس میں پاکستان نے 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم کو کلین سوئپ سے دوچار کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 107 ون ڈے انٹر نیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے  55 میں پاکستان ٹیم اور 48 میچز میں نیوزی لینڈ  ٹیم فاتح رہی ، ایک میچ برابر اور تین میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں  ون ڈے میچز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی وردی متعارف

متعلقہ خبریں