جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

طالبان حکومت کے بعد افغانستان میں پہلا میوزک شو

طالبان

کابل: افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد ٹی وی پر پہلا میوزک شو براہ راست نشر کیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے تعلق رکھنے والی افغان صحافی یلدا حاکم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لائیو میوزک شو کے بارے میں آگاہ کیا۔

یلدا حاکم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اگست میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ طلوع ٹی وی نے لائیو میوزک شو نشر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا کشی سنہا نے لائیو شو میں کپل شرما کو مکا ماردیا، ویڈیو دیکھیں

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ’شب یلدا یعنی سردیوں کی آمد کی خوشی‘ سے متعلق ایک شو تھا اور شب یلدا اندھیرے میں روشنی کی فتح کا جشن ہے۔

متعلقہ خبریں