جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

کراچی میں بارش کا پہلا اسپیل یکم جولائی سے شروع ہونے کا امکان، الرٹ جاری

یکم جولائی سے

کراچی : محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے 4 جولائی تک کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسیات کے مطابق سمندری ہوائیں معطل ہونے سے موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : لوڈ شیڈنگ کیخلاف ماڑی پور روڈ پر احتجاج، پولیس پر پتھراؤ، خاتون جاں بحق

ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ سندھ میں مون سون سسٹم 30 جون سے داخل ہوگا۔ یکم جولائی سے کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل بارش برسائے گا۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ جاری کردہ الرٹ کے مطابق یکم جولائی سے 4 جولائی تک کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

متعلقہ خبریں