جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر خارجہ سے آسٹریا کے ہم منصب اور کمیٹی برائے ریڈ کراس کے صدر نے ملاقات

ریڈ کراس

اسلام آباد : وزیر خارجہ سے نیو یارک میں آسٹریا کے ہم منصب اور بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کے صدر نے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون کے فروغ، افغانستان میں انسانی بحران اور معاونت کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے آسٹرین ہم منصب کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹرین کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع حاصل کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کو عالمی امداد اور یکجہتی کی ضرورت ہے : ترک صدر

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اور آسٹریا میں دو طرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس کے جلد انعقاد کے متمنی ہیں۔ پاکستان، آسٹریا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

ریڈ کراس کے صدر سے ملاقات میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں بین الاقوامی کمیٹی ریڈ کراس کی خدمات کا معترف ہے۔ افغانستان کی مالی و انسانی امداد بحران سے نکلنے میں معاونت فراہم کرے گی۔ افغانستان کے منجمد اثاثوں کا کھولنا، ان کی بروقت امداد کے مترادف ہوگا۔

متعلقہ خبریں