جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

سری لنکن کے سابق وزیر نے پریس کانفرنس کے دوران کچی مچھلی کھالی

مچھلی

کولومبو: سری لنکا میں سابق وزیر نے پریس کانفرنس کے دوران کچی مچھلی کھا کر سب کو حیران کردیا۔

سری لنکا کے سابق وزیر فشریز دلیپ ویداراچھی کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران لوگوں کو مچھلیاں کھانے کی تلقین کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہی گیر شکار کے چکر میں زندہ مچھلی نگل گیا

اس دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے وہ لوگ جو ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہیں وہ اپنی مچھلیاں فروخت نہیں کرپا رہے ہیں کیوں کہ ہماری عوام مچھلیاں نہیں کھا رہی ہے۔

اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر نے مزید کہا کہ ‘آج میں یہ مچھلی اپنے ساتھ لایا ہوں اور آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ مچھلی کھائیں، ڈریں مت، آپ کو کورونا وائرس نہیں ہوگا’۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ہاتھ میں موجود درمیانے سائز کی مچھلی کو کھانا شروع کردیا۔

متعلقہ خبریں