جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

موبائل فون مار کر لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کی جان لے لی

موبائل

ارجنٹائن میں 22 سالہ لڑکی نے جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے سر پر موبائل فون دے مارا جس سے اس کا بوائے فرینڈ ہلاک ہوگیا۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ موبائل فون سر پر لگنے پر لڑکے کی جانب سے سر میں شدید درد کی شکایت کی گئی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج 8 دن تک جاری رہا لیکن طبیعت میں بہتری نہ آنے کی وجہ سے وہ انتقال کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر میں بھوت نظر آنے کی وجہ سے بیوی کا طلاق کا مطالبہ

خبر رساں ایجنسی کے مطابق لڑکی کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کا کہنا تھا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے پہلے اس کے چہرے پر حملہ کیا جس کے بعد اس نے اپنے دفاع میں موبائل فون لڑکے کے سر پر مارا۔

عدالت کی جانب سے لڑکی کو ضمانت پر رہنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں