جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

9 ماہ تک کوما میں رہنے والی لڑکی فٹبالر کی آواز سن کر جاگ اٹھی

فٹبالر

روم: اٹلی کے 43 سالہ فٹبالر فرانسسکو ٹوٹی کی آواز سن کر 9 ماہ تک کوما میں رہنے والی لڑکی جاگ اٹھی۔

اٹلی کی 19 سالہ لڑکی الینا متیلی گزشتہ سال دسمبر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کوما میں چلی گئی تھیں، 9 ماہ سے کوما میں موجود الینا کو اس وقت نئی زندگی مل گئی جب انہوں نے اپنے پسندیدہ فٹبالر فرانسسکو ٹوٹی کی آواز سنی۔

رپورٹ کے مطابق الینا خود بھی فٹبالر رہی ہیں اور اٹلی کے کلب اے ایس روما کی مداح بھی تھیں، ان کے والدین 9 ماہ تک روزانہ باقاعدگی سے کلب کا آفیشل نغمہ انہیں سناتے رہتے تھے لیکن اس سے ان کی حالت میں کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔

کوما کی حالت میں جب الینا کو کلب کے اسٹار کھلاڑی فرانسسکو ٹوٹی کا ویڈیو پیغام سنایا گیا تو وہ معجزانہ طور پر کوما سے باہر آگئیں۔

ویڈیو پیغام میں فٹبالر کا کہنا تھا کہ ’الینا تم ہمت مت ہارنا، تم یہ سب کرسکتی ہو اور ہم سب تمہارے ساتھ ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: فٹبال شائقین کیلئے بری خبر، اب معروف فٹبالر فیلڈ میں نظر نہیں آئیں گے

فٹبالر کا کہنا تھا کہ ’میں ملاقات کے لیے پرجوش تھا، وہ مجھے دیکھ کر مسکرائی اور مجھ سے روتے ہوئے گلے گلی، الینا کے ڈسچارج ہونے کے بعد بھی ملاقات کروں گا۔‘

خیال رہے کہ فرانسسکو ٹوٹی کا شمار اٹلی کے کامیاب فٹبالر میں ہوتا ہے اور وہ 2006 میں قومی ٹیم سے ریٹائر ہوگئے تھے تاہم مقامی لیگز میں کھیلتے رہے اور 2017 میں باقاعدہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ لی۔

متعلقہ خبریں