جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں والی لڑکی

لمبی

آسٹن، ٹیکساس: دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں والی لڑکی نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

17 سالہ میسی کیورن کا تعلق ٹیکساس ہے اور پوری دنیا میں وہ لمبی ترین ٹانگوں والی خاتون ہیں۔

میکی کیورن دنیا بھر میں سب سے لمبی ٹانگوں والی ٹین ایجر ہیں جن کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر بھی میکی کے ریکارڈ کی تصدیق کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

I’m here for a 𝑔𝑜𝑜𝒹 time not a long time

A post shared by 𝙼𝚊𝚌𝚒 𝚌𝚞𝚛𝚛𝚒𝚗 (@_maci.currin_) on

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق میکی کی ایک ٹانگ 53 انچ سے زائد او دوسری 52 انچ سے زیادہ ہے جب کہ ان کی فیملی کے دیگر افراد کے قد بھی لمبے ہیں لیکن کوئی بہن بھائی ان کے قد تک نہیں پہنچ سکا ہے۔

انہوں نے لوگوں کو کہا کہ اگر آپ پیدائشی طور پر کسی غیرمعمولی صورت کی شکار ہیں تو اسے قبول کیجئے اور زندگی کو معمول کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں، میسی کو کار میں بیٹھنے اور دیگر جگہوں پر اپنی لمبی ٹانگوں سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اسی کیفیت نے انہیں والی بال کا بہترین کھلاڑی ضرور بنادیا ہے۔

متعلقہ خبریں