جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

آزادی کے مقاصد عمران خان جیسے کرداروں کی وجہ سے پورے نہیں ہوئے : جاوید لطیف

آزادی کے مقاصد

لاہور : جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو حقیقی آزادی 75 سال پہلے مل چکی ہے، آزادی کے مقاصد پورے نہیں ہوئے۔

مسلم لیگ کے رہنماء میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان جیسے کردار مختلف ادوار میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ پاکستان بنانے والوں کو غدار قرار دیا گیا۔ قائد ملت لیاقت علی خان کو گولی لگی، آج تک کچھ معلوم نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : حکمران اتحاد کا ضمنی انتخاب میں عمران خان کا راستہ روکنے پر حتمی غور

انہوں نے کہا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو غدار کہا گیا۔ پاکستان کو حقیقی آزادی 75 سال پہلے مل چکی ہے۔ آزادی کے مقاصد عمران خان جیسے کرداروں کی وجہ سے پورے نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی فنڈنگ کے پس پردہ کیا مقاصد تھے۔ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ڈبو دیا۔

متعلقہ خبریں