جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

حکومت نے روس سے تیل کی درآمد پر غور شروع کر دیا

روس سے تیل کی درآمد

اسلام آباد : روس سے تیل کی درآمد کے حوالے سے مختلف امور زیر غور لائے جا رہے ہیں۔

حکومت نے روس سے تیل کی درآمد کیلئے آئل ریفائنریوں سے مختلف تجاویز و سفارشات اور ریفائنریوں کی تکنیکی استعداد کار کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس سے چین کی تیل کی درآمدات میں سالانہ 55 فیصد کا اضافہ

مشرق وسطی کے مقابلے میں روس سے تیل درآمد پر اخراجات کا موازنہ پیش کیا جائے گا۔ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ روس کو تیل کی ادائیگیوں کے طریقہ کار پر اور عرب ممالک سے تیل خریداری کے طویل مدتی معاہدوں پر بھی تجاویز دی جائیں۔

متعلقہ خبریں