جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

پیٹرول

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی، ایف بی آر نے سیلز ٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر سیلز ٹیکس شرح 16.4 فیصد سے کم کرکے 10.77 فیصد کردی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

دوسری جانب مٹی کے تیل پر 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں