اسلام آباد: حکومت نے کم آمدن غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پیٹرولیم سبسڈی کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کی جائے، پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم سبسڈی پر مؤثر عمل درآمد کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا رمضان میں مفت آٹا، بائیک اور رکشہ والوں کو سستا پیٹرول فراہم کرنے کا فیصلہ
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہیں، پیٹرولیم سبسڈی موٹر سائیکل اور رکشہ چلانے والوں کو ملے گی۔
800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑی استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین بھی شامل ہیں۔