جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت نے جعلی کی جگہ حقیقی ترقی پر مبنی ڈویلپمنٹ روڈ میپ دیا : وزیراعلیٰ پنجاب

حکومت نے جعلی بے سہارا اور

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں عوام ترقی کیلئے ترستے رہے، حکومت نے جعلی ترقی کی جگہ حقیقی ترقی پر مبنی ڈویلپمنٹ روڈ میپ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ رواں مالی سال کیلئے 560 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جعلی ترقی کی جگہ حقیقی ترقی پر مبنی ڈویلپمنٹ روڈ میپ دیا ہے۔ ترقیاتی پروگرام تیار کرتے وقت منتخب نمائندوں سے مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : عثمان بزدار پنجاب میں شو بازی اور رنگ بازی کے بغیر وزیر اعلیٰ کام کر رہے ہیں: فردوس اعوان

ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پنجاب کی سو فیصد آبادی کو مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کریں گے۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام ہماری حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو 25 فیصد خصوصی الاؤنس بھی دیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن صوبے کے عوام کی ترقی نہیں چاہتی۔ ماضی میں کاغذات میں ترقی ہوتی رہی اور عوام ترقی کیلئے ترستے رہے۔ سابق حکمران غلط پالیسیوں اور نمائشی منصوبوں سے صوبے کا دیوالیہ کر چکے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں 2018ء میں تباہ حال معیشت ملی۔ صوبے میں معاشی استحکام کیلئے مشکل فیصلے کیے، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

متعلقہ خبریں