جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت 242 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے : شیری رحمان

وصول کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت 242 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏حکومت بلواسطہ ٹیکس کے ذریعے 242 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ تباہی سرکار اب پیٹرولیم لیوی کو ایف بی آر کی وصولی میں شامل کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران ترسیلات زر میں 29 فیصد کا اضافہ

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی سے حاصل رقم اب این ایف سی میکینزم کے مطابق فیڈرل ڈویزبل پول میں شامل نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں