جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس : پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی نیب پیشیوں کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا

ملتوی کرنے

اسلام آباد : مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کورونا وباء کے دوران نیب پیشیوں کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کورونا، ٹدی دل اور معیشت پر توجہ دے نہ کہ انتقام پر۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ افسوس کہ ان غیر معمولی حالات میں بھی حکومت کی ترجیح اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنا ہے۔ نیب میں سابق صدر آصف ذرداری کی پیشی کچھ وقت کے لیے ملتوی کرنے میں کیا حرج ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پارک لین ریفرنس : آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سات جولائی تک مؤخر

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء میں نیب والے بھی گھر بیٹھیں اور دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں مت ڈالیں۔ جہانگیر ترین کو تو ڈیل کر کہ روانہ کر دیا، ہم تو مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے یہیں بیٹھے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کورونا، ٹدی دل اور معیشت پر توجہ دے نہ کہ انتقام پر۔

متعلقہ خبریں