جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت عزاداری کے پروگرامات کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے: علامہ راجہ ناصر عباس

راجہ

کراچی: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ ماہ محرم الحرام امام حسن علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے، حکومت عزاداری کے پروگرامات کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے۔

کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے دفاع عزادری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مجالس و جلوس عزاء اپنے روایتی انداز سے نکالے جائیں گے، ملکی عوام ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے مجالس و جلوس عزاء میں شرکت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عزاداری کے پروگرامات کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے، ملک خداداد مسلکی پاکستان نہیں مسلم پاکستان ہے، ملک کے دستور میں قرآن و سنت کے برعکس تبدیلی لائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا یہی رویہ رہا تو بہت مشکلات کھڑی ہوں گی: علامہ راجا ناصر عباس

کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ امریکہ و اسرائیل نے منظم انداز خطے کے حالات خراب کئے، ملت جعفریہ اندرونی و بیرونی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنائیں گے۔

دفاع عزادری کانفرنس میں علامہ باقرعباس زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ کامران عابدی، مرکزی تنظیم عزاء کے صدر غفران مجتبی، بوتراب اسکاؤٹس، اسکاوٹس رابطہ کونسل کے رہنما دیگر علما کرام سیاسی و مذہبی رہنمائوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں