جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حکومت گندم اور چینی کی وافر دستیابی کو یقینی بنائے گی: وزیراعظم

وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گندم اور چینی کے موجود سٹاک، طلب و رسد، مستقبل کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے حوالے سے کی جانے والی درآمد اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گندم اور چینی کی وافر دستیابی کو یقینی بنائے گی۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سسٹم سے عوام کو سستے داموں پر تیل اور گیس فراہم ہو سکے گی: وزیراعظم

وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ گندم کی ریلیز کو مزید بڑھایا جائے تاکہ مارکیٹ میں وافر مقدار میں گندم کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے، درآمد کی جانے والی گندم کے ملک میں پہنچنے کا تفصیلی شیڈول پیش کیا جائے۔

چینی کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ چینی ملوں میں موجود سٹاک کی فزیکل ویری فیکیشن کرائی جائے۔

وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ گنے کی کرشنگ کی تاریخ کا جلد از جلد اعلان کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب اور چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ گنے کی سرکاری قیمت کا اعلان بھی جلد از جلد کیا جائے۔

متعلقہ خبریں