جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حکومت کو ہمارے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا، زبردستی یہ بل پاس نہیں ہوگا: بلاول

بلاول

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہمارے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا، زبردستی یہ بل پاس نہیں ہوگا، اپوزیشن کو بلز پڑھنے کا موقع دینا چاہیئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن کی رائے لینی پڑے گی، اپوزیشن سے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہر کوئی دینا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ایک ہزار ارب روپے کی چوری پکڑی گئی، انکوائری کی جائے : بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہمارے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا، زبردستی یہ بل پاس نہیں ہوگا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اپنا انتخابی حلقہ ہونا چاہیے، عوامی مسائل حل کرنے ہیں تو اپوزیشن کی رائے سننا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی بات نہیں سنیں گے تو قانون سازی میں خامیاں ہوں گی، اپوزیشن کو بلز پڑھنے کا موقع دینا چاہیئے۔

متعلقہ خبریں