جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حکومت کا ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ، کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائیگا

حکومت

اسلام آباد: حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے، امتحانات تمام کلاسز کے ہر صورت ہوں گے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومت کا رواں سال کسی کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق امتحانات تمام کلاسز کے ہر صورت ہوں گے، پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اے اور او لیول کے طلباء کی فزیکل امتحانات کے خلاف درخواست مسترد

اجلاس میں بتایا گیا کہ رزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔

حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے، موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی کس کے فیصلے صوبے کریں گے۔

متعلقہ خبریں