جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت کا سائبر کرائمز سے بچاؤ، متعلقہ قوانین اور سزائیں نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ

سزائیں نصاب کا حصہ

اسلام آباد : حکومت نے سائبر کرائمز سے بچاؤ، متعلقہ قوانین اور سزائیں نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انٹرنیٹ استعمال کے ساتھ بڑھتے سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے ادارے سرگرم ہوگئے ہیں۔ نوجوان نسل کو سائبر کرائمز سے بچانے کے لئے حکومت نے اہم قدم لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : سائبر کرائمز کے اعداد و شمار اکٹھا، لاہور کا پہلا نمبر، گلگت بلتستان واحد پاک علاقہ قرار

ذرائع کے مطابق سائبر کرائمز سے بچاؤ، متعلقہ قوانین اور سزائیں نصاب کا حصہ بنانے اور والدین کیلئے انسداد سائبر کرائمز سے متعلق ہدایات نصاب میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نصاب کی تیاری کیلئے انسداد سائبر کرائمز کے ماہرین کی خدمات لینے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم اساتذہ کو ٹرینگ دے گی، اقدام کا مقصد کرائم شرح کو کنٹرول کرنا ہے۔ پہلی جماعت سے ہی مضامین نصاب میں شامل کردیئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں