اسلام آباد: آئندہ مالی سال کا بجٹ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بجٹ 2023-24 پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا، معاشی ٹیم کی جانب سے وزیراعظم کو بجٹ کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، حکومت کی بروقت حکمت عملی سے یوریا کھاد کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اب فرح گوگی اور بشریٰ بیگم کیلئے نہیں صرف عوام کیلئے بجٹ بنے گا: مریم اورنگزیب
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 مہینوں میں کئی سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا گیا، پنشن ریفارمز کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے، پنشنرز کی بہترین فلاح و بہبود ممکن بنائی جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ محصولات بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے۔