جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

عظیم کھلاڑی راجر فیڈر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا

راجر فیڈر

دنیائے ٹینس پر راج کرنے والے راجر فیڈر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا، فیڈرر نم آنکھوں کے ساتھ کورٹ سے رخصت ہوئے۔

دنیائے ٹینس کے عظیم کھلاڑی اور 20 گرینڈ سیلم ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر لیور کپ میں آخری بار ایکشن میں نظر آئے، ان کے حریف سمجھے جانے والے رافیل نڈال ان کے ڈبلز کے ساتھی کے طور پر میچ کھیلے۔

لیور کپ میں نڈال اور فیڈرر کی جوڑی کو ٹیم ورلڈ کے جان سوک اور فرانسس ٹیافو نے شکست دی۔

میچ کے اختتام پر سوئس ٹینس اسٹار فیڈرر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورکورٹ میں موجود اپنی بیوی بچوں اور ساتھی کھلاڑیوں کو گلے لگا کر رو پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دنیا کے امیر ترین کھلاڑی بن گئے

اسپین سے تعلق رکھنے والے رافیل نڈال بھی اپنے ساتھی کھلاڑی کی رخصت کے موقع پر آبدیدہ ہوگئے۔

میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے فیڈرر کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار دن رہا میں خوش ہوں۔

متعلقہ خبریں