جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گرین لائن منصوبے کا کام تاحال مکمل ہی نہیں ہوا، 6 سے 8 مہینے لگیں گے: اویس قادر شاہ

اویس

کراچی: اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے میں مزید 6 سے 8 مہینے لگیں گے، وزیراعظم کل نامکمل منصوبے کا افتتاح کرنے آرہے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا جی ٹی وی کے پروگرام ’’لائیو وِد مجاہد‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبے کا کام تاحال مکمل ہی نہیں ہوا، گرین لائن منصوبے میں مزید 6 سے 8 مہینے لگیں گے، اسٹیشن میں کیمرے اور آئی ٹی کا کام بھی مکمل نہیں ہوا۔

اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کل نامکمل منصوبے کا افتتاح کرنے آرہے ہیں، ایم کیو ایم نے گزشتہ 12 سالوں میں سندھ کیلئے کچھ نہیں کیا، بلاول بھٹو زرداری ریڈ لائن منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی پبلک اسکول کیس : وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب

ان کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبے سے متعلق وفاقی وزرا کو ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کا کہا تھا، گرین لائن منصوبے کا افتتاح جنوری میں کرلیتے تو 90فیصد کام مکمل ہوجاتا، جنوری سے پہلے منصوبے کا افتتاح کرنا مطلب کے سی آر والا ہی حال ہوگا۔

متعلقہ خبریں