جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گراؤنڈ مسیحی برادری کیلئے مقدس ہے، پی ٹی آئی دل آزاری سے باز رہے : کامران مائیکل

مسیحی برادری کیلئے

لاہور : سینیٹر کامران مائیکل کا کہنا ہے کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ چرچ ملکیت ہے مسیحی برادری کیلئے مقدس ہے، کسی صورت اس کا تقدس پامال نہیں کرنے دیں گے۔

سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور و صدر مینارٹی ونگ مسلم لیگ ن سینیٹر کامران مائیکل نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے چرچ گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کرنے پر بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان میں تمام لوگ اور ان کی عبادت گاہیں رنگ مذہب نسل سے بالاتر محفوظ ہوں گے۔ سی ٹی آئی گراؤنڈ چرچ ملکیت ہے اور پی ٹی آئی قیادت کو کسی صورت اس کا تقدس پامال نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جلسے کی تشہیر پر عثمان ڈار کو حمزہ شہباز کو شکریہ ادا کرنا چاہیے : پرویز الہٰی

ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ مسیحی برادری کیلئے مقدس مقام کا درجہ رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی سیاست میں مذہب کو استعمال کر کے مسیحی برادری کی دل آزاری سے باز رہے۔ ہائی کورٹ کے واضع احکامات کے باوجود پی ٹی آئی قیادت مذہبی مقام کے تقدس کا خیال رکھے۔

لیگی سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی اس حرکت سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسیحیوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔ جلسہ سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے مگر مذہبی عبادت گاہ اور اعلی عدلیہ کے فیصلے کا احترام کیا جائے۔

کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ سری لنکن شہری کو سیالکوٹ میں جلائے جانے کے واقعہ پر دنیا کو اچھا پیغام نہیں ملا۔ پاکستان سے ہمیں دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ یہاں اقلیتیں نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ انکی مذہبی عبادت گاہیں بھی محفوظ ہیں۔

متعلقہ خبریں