جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیر صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

ادویات

کراچی: وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے ڈریپ کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے۔

وزیر صحت کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہمارا نصب العین عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ادویات کی خریداری میں گھپلوں پر سابقہ حکومت کے سات افسران کے خلاف کارروائی

ان کا کہنا تھا کہ ایک دو ا کی بھی قیمت نہیں بڑھائیں گے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ ڈریپ نے 40 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔

متعلقہ خبریں