جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

دل کہہ رہا ہے معافی ملنے والی ہے، وبا جانے والی ہے: نور بخاری

نور بخاری

لاہور: سابقہ اداکارہ نوربخاری عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعاگو ہیں۔

نوربخاری نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعائیہ پیغام لکھا۔ ان کی پوسٹ میں مسجد نبویؐ میں بارش کا خوبصورت منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوارا بھاسکر پاکستانیوں سے متاثر، بڑے دل کا پڑوسی قرار دیدیا 

اداکارہ نے لکھا کہ سنا ہے رحمت برسی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر میں، دل کہہ رہا ہے رحمت ہونے والی ہے، معافی ملنے والی ہے، وبا جانے والی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Noor (@realnoorbukhari)

نور بخاری نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ دل سے کہیں آمین اور توبہ کرکے شرمندہ ہوجائیں، معافی مانگیں معافی مل جائے گی۔ وہ رحیم ہے اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم رحمت للعالمین، سرکار رحمت کیجیے، رحم کیجیے۔

متعلقہ خبریں