جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے ورثاء نے قاتلوں کو معاف کرنے کا اعلان کردیا

سعودی صحافی

ترکی کے سعودی سفارت خانے میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کلین چٹ مل گئی ہے۔ مقتول سعودی صحافی کے ورثاء نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عرصہ داز تک دنیا بھر میں ہلچل مچادینے والی خبر کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ترکی میں قتل اور قتل کے بعد لاش کے مبینہ تکڑے ہوجانے اور لاش غائب ہوجانے پر اہم سعودی حکام و اہلکاروں کے خلاف تحقیقات ہوئی تھیں تاہم آج الصبح اچانک مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صالح اشخجی نے قاتلوں کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : جمال خاشقجی قتل کیس : ترکی میں بیس سعودی شہریوں پر فرد جرم عائد

انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ والد کے قاتلوں کو اس لیے معاف کرتے ہیں اگر کوئی شخص معاف کردے اور مفاہمت کرلے تو اس کا اجر اللہ دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں